سپریم کورٹ نے قومی راجدھانی دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت میں کل پیش آنے والے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جواہر لعل نہرو (جے این یو) کے اسٹوڈینٹس یونین کے صدر کنہیا کمار کی مخالفت کر نے والے وکلاء کو آج خبردار کیا ہے کہ وہ بلاوجہ معاملے کو طول نہ دیں اور بیان دیتے وقت صبر و تحمل کا مظاہرہ
کریں۔
عدالت عظمی نے کہا کہ وہ دارالحکومت کی قانونی صورت حال پر نظر بنائے ہوئے ہے اور ہر کسی کو بیان دینے میں احتیاط برتنی چاہیے۔
کورٹ کا کہنا تھا کہ ملک سے غداری کرنے کے ملزم کنہیا کمار کی مخالفت کرنے والے وکلاء کو اس معاملے کو بلا وجہ طول نہیں دینا چاہیے اور کوئی بیان جاری کرنے کے لے احتیاط برتنی چاہیے۔